۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےاین آئی ٹی توہین رسالتؐ معاملے پر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نےاین آئی ٹی توہین رسالتؐ معاملے پر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےزور دار الفاظ میں کہا کہ رسول اکرم ؐ کی شان اقدس میں گستاخیاں ناقابل برداشت ہیں اور اس مذموم سلسلے کو روکنے کے لئے قانون سازی حالات و واقعات کا ایک ناگزیر تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اور تمام عقیدے قابل احترام ہیں اور تمام مذاہب کی برگزیدہ شخصیات کی عزت اور ان کا احترام عالم بشریت کا ایک اعلامیہ ہے، لہذا کسی بھی مذہب اور مذہبی شخصیات کی توہین و تذلیل کو روکنے کے لئے قانون سازی ہونی چاہئے۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ امت مسلمہ ملک میں توہین رسالتؐ کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کے منتظر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .